لاہور( کلچرل رپورٹر) پنجاب حکومت کی طرف سے معروف گلوکار شوکت علی کیلئے 3لاکھ روپے کی مالی امداد کا چیک دیا گیا ۔صوبائی پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات محمد ندیم قریشی اور ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات و ثقافت محمد سلیم ساگر نے شوکت علی کی رہائشگاہ پر جا کر انہیں حکومت کی جانب سے امداد کا چیک پیش کیا ۔اس موقع پر شوکت علی کے صاحبزادے امیر شوکت علی،عمران شوکت علی اور دیگر بھی موجود تھے ۔شوکت علی نے پنجاب حکومت کی طرف سے بھرپور سپورٹ پر وزیر اعلی ٰپنجاب عثمان بزدار کا شکریہ ادا کیا۔پارلیمانی سیکرٹری ندیم قریسی نے کہا کہ پنجاب حکومت آرٹسٹوں کی بھرپور مدد کر رہی ہے ،شوکت علی پاکستان کی آواز ہیں ،شوکت علی نے جنگوں اور امن میں قوم کو متحد کرنے میں کردار ادا کیا،شوکت علی کی ملک و قوم کیلئے بے پناہ خدمات ہیں۔ شوکت علی نے بتایا کہ شدید تکلیف کے بعد اب صحت میں کچھ بہتری محسوس کر رہا ہوں۔