لاہور(کلچرل رپورٹر)ادکار یاسر حسین نے لکس اسٹائل ایوارڈز میں اقراعزیز کی کیپ تیار کرنے کی وڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔ اقرا عزیز اور یاسر حسین نے ایوارڈ تقریب کے لیے میچنگ ملبوسات کا انتخاب کیا، تقریب میں ان کی جوڑی سفید رنگ کے کوٹ سوٹ میں دکھائی دی۔ دونوں کے ملبوسات معروف ڈیزائنر علی ذیشان نے تیار کیے ۔ ویڈیو میں مداحوں کو آگاہ کیا کہ اْن کی کیپ پر بنے نقش و نگار اور مصوری ڈیزائنر نے خود ہاتھوں سے تیار کی ہے ۔