کراچی (سٹاف رپورٹر)پاکستان بارکونسل نے 23 اگست کو اہم اجلاس طلب کرلیا ہے ،چیئرمین ایگزیکٹوکمیٹی سندھ بارکونسل اعظم خان کے مطابق اجلاس کی صدارت وائس چیئرمین پاکستان بارکونسل امجد شاہ کریں گے ۔اجلاس میں تمام صوبائی بارکونسلزشرکت کریں گی۔اجلاس میں جسٹس قاضی فائزعیسی اورجسٹس کے کے آغا کے ریفرنس کے معاملات پرغورہوگا۔اجلاس میں وکلاء کنونشن اوردیگرمعاملات بھی زیرغورآئیں گے ۔