لاہور (کلچرل رپورٹر) پاکستان ایئر فورس کے اشتراک سے بنائی جانے والی فلم ''پرواز ہے جنون'' 13 نومبر کو چین میں ریلیز ہو گی۔''پرواز ہے جنون'' کئی دہائیوں کے بعد چین میں ریلیز ہونے والی پہلی پاکستانی فلم ہے جو 30 برس سے زائد عرصے میں پہلی بار چین میں ریلیز ہو گی۔ چین دنیا کی سب سے بڑی سینما مارکیٹ میں سے ایک ہے جہاں 41 ہزار سے زائد سینما سکرینز ہیں۔فلم ''پرواز ہے جنون'' میں محبت کی تکون کی کہانی بھی ہے ۔ وطن سے محبت کا جذبہ اور نوجوان شاہینوں کے جنون کی داستان بھی فلم میں موجود ہے جبکہ فلم کے گانے بھی بہت مقبول ہیں۔مومنہ اینڈ درید پروڈکشن کی فلم ''پرواز ہے جنون'' کی چین میں ریلیز سے پاکستانی سینما انڈسٹری کی بحالی میں بہت بڑا قدم ہے ۔