پشاور(این این آئی) وزیر دفاع پرویز خٹک کے بھائی لیاقت خٹک آج پیر کو صوبائی وزیر کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اور وزیر دفاع پرویز خٹک کے بھائی لیاقت خٹک کو صوبائی وزیر بنانے کی منظوری دے دی تھی۔ حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس پشاور میں ہوگی۔