پشاور( فخرالدین سید)پشاور حیات آباد دہشت گردوں کے مقابلے کے بعد سکیو رٹی فورسز نے اہم کا میابی حاصل کرتے ہو ئے آپریشن کے دوران دہشتگردوں سے رابطے میں رہنے والے ماسٹر مائنڈ اور کا لعدم تنظیم کے رہنما کوگرفتار کر کے تفتیش کے لئے نامعلوم مقام منتقل کر دیا ، پشاور کی جدید بستی حیات آباد فیز 7 میں دہشت گرد آپرشن کے دوران مسلسل مو بائل فون پر کسی سے ہدایا ت لیتے رہے اور مختلف اوقات میں پو لیس اور دیگر ادرں کو دور رکھنے کے لیے دستی بمو ں کا استمال بھی کر تے رہے ، حساس اداروں اور سی ٹی ڈی نے دہشت گردوں کے مو بائل فونز کی مانیٹرنگ کی ، وہ افغانستان کی دہشت گرد تنظیم سے رابطے میں پائے گئے ، دہشت گردوں نے رات ایک بجے جمر ود کے ایک سرکاری ملازم کے ساتھ بھی رابطہ کیا جس نے ان کو مشورردیا کہ وہ خودکو فورسز کے حوالے کر دیں ، ملازم سے بھی تفتیش شروع کر دی گئی ۔