پشاور(این این آئی)ڈپٹی کمشنر پشاور نے دفعہ 144 ضابطہ فوجداری کے تحت ضلع پشاور کی حدود میں بھیک مانگنے پر ایک ماہ کے لئے پابندی عائد کردی ہے ۔ خلاف ورزی کرنے والوں کو دفعہ 188 کے تحت سزادی جائے گی۔