لاہور، پشاور ( 92 نیوزرپورٹ ،مانیٹرنگ ڈیسک ) ’’پلازمہ عطیہ کریں قیمتی زندگیاں بچائیں‘‘،ملکی میڈیاکی تاریخ میں92 نیوز نے زندگیاں بچانے کیلئے پلازمہ عطیہ کرنے کی سب سے بڑی آگاہی مہم کااپنے گھر سے آغاز کر دیا ،92نیوزکی کورونا کو شکست دینے والی ٹیم اپناپلازمہ عطیہ کرے گی۔ 92 نیوزکے کوروناکوشکست دینے والے ویڈیو جرنلسٹ عثمان بٹ نے کہا ہم پلازمہ عطیہ کرنے کی مہم کاآغازکررہے ہیں،انشا ء اللہ اس مہم کاآغازاپنے گھر(92نیوز)سے کرینگے ،کیمرہ مین محمد عرفان نے کہامیراکوروناپازیٹوآیا،میں نے فائٹ کی اوراللہ کے فضل سے کوروناکوشکست دیدی،اب ٹھیک ہوں،میں اپنا پلازمہ عطیہ کرونگا،میری وجہ سے ایک بھی انسان کی جان بچ جاتی ہے تومیرے لئے اس سے بڑی اورکیابات ہوگی۔روزنامہ 92نیوز پشاور کے رپورٹر شہزادہ فہد اور92 نیوز کے رپورٹر رحم یوسفزئی کورونا وائرس سے صحتیاب ہوگئے ،دونوں نے 92نیوز پلازمہ عطیہ مہم کا حصہ بننے کا اعلان کردیا۔92نیوزنے دوسروں کی زندگیاں بچانے کیلئے پلازمہ عطیہ کرنے کے خواہشمند افراد کیلئے 03341920268وٹس ایپ نمبربھی جاری کردیا۔ دوسری طرف ماہر امراض خون ڈاکٹرطاہر شمسی نے 92 نیوز کی کاوش کو سراہا تے ہوئے کہا ہے کورونا سے صحتیاب ہونے والے پلازمہ عطیہ کر کے کئی قیمتی زندگیاں بچا سکتے ہیں ،مشکل وقت میں 92 نیوز قومی ذمہ داری ادا کررہاہے ،صحتیاب ہونے والے بلاجھجک پلازمہ عطیہ کرسکتے ہیں ، دوسروں کی زندگیاں بچ سکیں گی اور اس سے عطیہ کرنے والے کو کوئی نقصان نہیں ہوگا۔این ڈی ایم اے نے رضاکارانہ پلازمہ عطیہ کرنیوالوں کیلئے ہیلپ لائن شروع کرنے کااعلان کردیا۔ چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل افضل سے ڈاکٹر طاہر شمسی نے ملاقات کی۔ملاقات میں پلازمہ تھراپی کے ذریعے کورونامریضوں کے علاج سے متعلق بات چیت کی گئی،ملک میں پلازمہ تھراپی کی موجودہ سہولیات کاجائزہ لیا گیا،ملاقات میں پلازمہ تھراپی کے ذریعے علاج کی سہولیات کووسیع کرنے کافیصلہ کیاگیا۔چیئرمین این ڈی ایم اے نے کہا رضاکارانہ پلازمہ عطیہ کرنیوالوں کیلئے ہیلپ لائن شروع کررہے ہیں،کورونا سے صحتمند ہونیوالے زیادہ سے زیادہ لوگ اپناپلازمہ عطیہ کریں،پلازمہ عطیہ کرنیوالے افرادکی معلومات کوصیغہ رازمیں رکھاجائیگا۔