لاہور (جنرل رپورٹر) وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر نیاز احمد نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان کا نیا سیاسی نقشہ پیش کر کے دنیا کو واضح پیغام دیا ہے کہ کشمیر پاکستان کا ہے اور بھارت مقبوضہ کشمیر کی قانونی حیثیت کو تبدیل کر کے کشمیریوں کو نہ تو حق خود ارادیت سے محروم کر سکتا ہے اور نہ ہی ان کی آزادی کی تحریک کو دبا سکتا ہے ۔ وہ پنجاب یونیورسٹی اکیڈیمک سٹاف ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام یوم استحصال کے موقع پر احتجاجی ریلی اور مظاہرے سے خطاب کر رہے تھے ۔ مظاہرے میں پرو وائس چانسلر ڈاکٹر سلیم مظہر، صدر اکیڈیمک سٹاف ایسوسی ایشن ڈاکٹر ممتاز انور، سیکرٹری جاوید سمیع، اساتذہ، افسران اور ملازمین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔