لاہور (اپنے خبر نگار سے ) وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر نیاز احمد نے پنجاب اسمبلی کے کلرک محمد ارشد علی ولد علی محمد کو پی ایچ ڈی کی ڈگری کا نوٹیفکیشن دیتے ہوئے انہیں مبارک باد پیش کی۔ ڈاکٹر محمد ارشد علی نے میٹرک پاس کرنے کے بعد پنجاب اسمبلی میں بطور فراش(بی ایس۔1) سے اپنی ملازمت کا آغاز کیا اور دوران سروس ایف اے ، بی اے ، ایم اے ، ایم فل(پولیٹیکل سائنس) اور اب پاکستان سٹڈیز میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔ ڈاکٹر محمد ارشد علی کوپی ایچ ڈی کی ڈگری کا نوٹیفکیشن دینے کے حوالے سے وائس چانسلر آفس پنجاب یونیورسٹی میں ایک تقریب کابھی انعقاد کیا گیا۔