لاہور(جنرل رپورٹر، اپنے سٹاف رپورٹر سے ) پنجاب میں سہ روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز ہو گیا ۔مہم لاہور، شیخوپورہ، فیصل آباد اور راولپنڈی میں مہم شروع کی گئی ہے ۔تین روز کے دوران 34 لاکھ بچوں کو مرض سے بچائو کے قطرے پلائے جارہے ہیں۔13ہزارر ٹیمیں مہم کے دوران فرائض سرانجام دے رہی ہیں۔صوبے کے چار اضلاع کے سیوریج پانی میں پولیو وائرس کی تصدیق کے بعد مہم شروع کی گئی۔مہم کے دوران رہ جانے والے بچوں کو 21اور 22 فروری کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے ، کراچی میں بھی نو روزہ مہم شروع ہوگئی جس کے تحت 106یونین کونسلوں میں 15لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچا ئوکے قطرے پلائے ، 14لاکھ 80ہزار سے زائد بچوں کو پہلی بار پولیو ویکسین کے ٹیکے بھی لگائے جائیں گے ، خیبرپختونخوا کے 21اضلاع میں بھی انسداد پولیو مہم شروع ہوگئی۔ ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز ، ڈی ڈی اوز ہیلتھ اور سب رجسٹرارز کو پولیو ٹیموں کی سخت مانیٹرنگ کی ہدایت کی ہے ، ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے والدین سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں ، تمام محکموں کی کاوشوں سے ملکر پولیو مہم کو کامیاب بنانا ہے ۔