لا ہو ر ( کر ا ئم ر پو ر ٹر،نمائندہ خصوصی سے ،اپنے خبر نگارسے ) آئی جی پولیس پنجاب امجد جاوید سلیمی نے پنجاب بورڈ میں ایک ہزار تفتیشی بھرتی کرنے کی منظوری دے دی ۔ بھرتی کا عمل آئندہ چند روز میں شروع کر دیا جائے گا اسی حوالے سے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اس وقت پنجاب بھر میں ڈی آئی جی انوسٹی گیشن کی 19 اسامیاں خالی ہیں جو بھرتی کی منتظر ہیں۔ادھر آ ئی جی پنجا ب نے پنجاب پولیس میں وسیع پیمانے پر تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کئے ہیں جن میں دو ایس ایس پیز،3 ایس پیز اور 31 اے ایس پیز و ڈی ایس پیز تبدیل کئے گئے جس کے مطا بق ایس ڈی پی او صدر راجن پورکوڈی ایس پی ہیڈکوارٹرزلودھراں تعینات کردیاگیا۔ڈی ایس پی محمدجان کو سی پی اولاہورتعینات کردیاگیا،ڈی ایس پی محمدصفدر کو ایس ڈی پی او سٹی بہاولپورتعینات کردیاگیا،ایس ڈی پی او گلگشت ملتان رمیض احمد کو ایس ڈی پی اوصدرڈی جی خان لگادیاگیا، اے ایس پی میرروحیل خان کو ایس ڈی پی او شجاع آباد ملتان تعینات کردیاگیا، اے ایس پی سعودخان کو ایس ڈی پی او کہوٹہ راولپنڈی ٹرانسفرکردیاگیا، ڈی ایس پی خلیل ملک کاتبادلہ سنٹرل پولیس آفس لاہور کردیاگیا، اے ایس پی انعم فریال افضل کو ایس ڈی پی او سرورروڑ لاہورلگادیاگیا، اے ایس پی انعم فریال افضل کو ایس ڈی پی او سرورروڑ لاہورلگادیاگیااے ایس پی حنانائیک بخت کو ایس ڈی پی اورینالہ خورداوکاڑہ تعینات کردیاگیاڈی ایس پی ضیاالحق کو ایس ڈی پی اوسٹی قصورتعینات کردیاگیا، اے ایس پی فرحان خان کو ایس ڈی پی اوگوجرانولہ تعینات کردیاگیا، ڈی ایس پی ریاض الحق کو سنٹرل پولیس آفس لاہوررپورٹ کرنے کی ہدایت ،اے ایس پی آصف رضا کو ایس ڈی پی اوبوریوالا تعینات کردیاگیا، اے ایس پی اظہرکوایس ڈی پی اوحضرواٹک ،اے ایس پی فریال فرید کو ایس ڈی پی اومری ،اے ایس پی ضیاالدین احمد کو سنٹرل پولیس آف لاہورتعینات کردیاگیا۔اے ایس پی شعیب کوایس ڈی پی اورٹوبہ ٹیک سنگھ ،اے ایس پی سلیم شاہ کو ایس ڈی پی اومیلسی ،ڈی ایس پی اعجاز حسین کو سنٹرل پولیس آفس لاہوررپورٹ کرنے کی ہدایت، اے ایس پی آمنہ بیک کو ایس ڈی پی اوشانگلہ ،اے ایس پی حنامنورکوایس ڈی پی اوسٹی سیالکوٹ ،ڈی ایس پی عرفان الحق کو سنٹرل پولیس آفس لاہوررپورٹ کرنے کاحکم دیاگیاگیاہے ،ڈی ایس پی شبیراحمدایس ڈی پی اوجہانیاں لگادیاگیا۔ڈی ایس پی نعیم عباس کو ایس ڈی پی اومخدوم رشید ملتان ،ڈی ایس پی شفیق کوایس ڈی پی او چوآسیدن شاہ تعینات کردیاگیا۔ڈی ایس پی اشفاق حسین کاظمی کو ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرزقصور،ڈی ایس پی روحیل صابرکو ڈی ایس پی آرآئی بی گوجرانوالہ ،ڈی ایس پی افتخاراحمد اعوان کو ایس ڈی پی اوگوالمنڈی لاہورتعینات کردیاگیا۔ گریڈ 18کے افسرعثمان اعجاز باجودہ کوایڈیشنل ایس پی سی آئی اے لاہور، غلام مصطفیٰ ایس پی سپیشل برانچ شیخوپورہ ،صفدرمہدی ایس پی انویسٹی گیشن تھری انویسٹی گیشن برانچ لاہور،گریڈ 18کے کاشف اسلم کوایس ایس پی آپریشنز ملتان لگادیاگیا،توصیف حیدرایس ایس پی انویسٹی گیشن ملتان تعینات کر د یا گیا ہے ۔علاوہ ازیں محکمہ پولیس پنجاب نے وفاق سے ایک ایس ایس پی اور پانچ ڈی آئی جیز کے عہدے کے افسران کی خدمات طلب کر لی ہیں۔ اس سلسلے میں ایک مراسلہ وفاق کو ارسال کر دیا ہے ۔ پنجاب نے جن افسروں کی خدمات طلب کی ہیں ان میں ایس ایس پی عبدالقادر قمر ، ڈی آئی جی مقصود الحسن ، مسعود سلیم ،وقاراحمد چوہان ، ریاض گاڑااور ڈی آئی جی احمد کمال شامل ہیں۔علاوہ ازیں حکومت پنجاب نے افسروں کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دئیے ۔گزشتہ رات سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق سہیل خواجہ ڈپٹی کمشنر جہلم کو تبدیل کر کے افسر بخار خاص بنا دیا جبکہ خالد محمود ٹیپو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو جہلم کو ڈپٹی کمشنر جہلم کی اضافی ذمہ داریاں سونپ دیں۔ادھر صوبائی وزیر تعلیم اور محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب کی صوبے کے سرکاری سکولوں کے اساتذ ہ کے تقرر و تبادلوں کے حوالے سے قلا بازیاں جاری۔ صوبے کے 25 ہزار سرکاری اساتذہ تبادلوں کے حوالے سے تاحال پریشانی اور کشمکش کا شکار نظر آنے لگے ۔ دو روز قبل صوبائی سکول ایجوکیشن پنجاب مراد راس کی جانب سے ٹویٹ کے ذریعہ تبادلوں پر دوبارہ سے عائد پا بندی کو مسترد کرتے ہو ئے تمام تر مراحل اور اقدامات پہلے کی طرح جاری رکھنے کا اعلان کیا۔ صوبائی وزیر کے ٹویٹ کے باوجود ابھی تک تبا دلوں کے حوالے سے پالیسی اور اقدامات حتمی مراحل میں داخل نہیں ہوسکے ہیں ۔ محکمانہ ذرائع کے مطابق تبادلو ں کے حوالے سے نئی سمری ارسال کی گئی ہیں جس میں نئے شیڈول کے مطابق اور نئی درخواستیں بھی موصول کرنے کی اجازت طلب کی گئی ہے ۔ دوسری جانب اساتذہ برادری صوبے میں تبادلوں کے حوالوں سے شدید پریشانی سے دوچار ہے ۔