لاہور(گوہر علی)پنجاب حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ کسانوں کو ٹیکس دینے کیلئے ٹیکس ریٹرن جمع نہیں کرانا پڑے گی ،کسانوں سے تمام معلومات بذریعہ فون حاصل کی جائیں گی ، ذرائع کے مطابق ان پڑھ ہونے سے کسان کیلئے ٹیکس ریٹرن جمع کرانا مشکل کام ہے جس کی وجہ سے کسان سے بذریعہ فون ڈیٹاحاصل کیا جائے گا اور اس کو ٹیکس کی واجب الادا رقم سے متعلق آگاہ کردیا جائے گا ، حکومت پنجاب کا حاصل کردہ ڈیٹا بھی ایف بی آرکو بھی ارسال کردیا جائے گا ، ذرائع نے مزید بتایا کہ ان پڑھ کسان کے لئے ٹیکس ریٹرن پر کرنا پیچیدہ عمل ہے اور اس کے پاس تمام ضروری دستاویزات کی موجودگی بھی مشکل ہے جس وجہ سے اب کسان کو ٹیکس کی ادائیگی کے لئے ٹیکس رٹیرن جمع کرانے سے مستثنیٰ قراردینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، حکومت پنجاب کسان سے ڈیٹا حاصل کرکے اسے آن لائن ایف بی آر کو بھیج دیا جائے گا،حکومت پنجاب ٹیکس کی ادائیگی کے لئے کسان کی مکمل رہنمائی کرے گی اور اس کا ٹیکس کی بروقت ادائیگی کیلئے کسان سے مکمل رابطہ رکھاجائے گا۔