لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے )ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی عرفان میمن کی سربراہی میں فوڈسیفٹی ٹیموں نے ملاوٹ مافیا کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے جعلی کیچپ فیکٹری کو سیل کر دیا گیا ۔ فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ویجیلنس سیل کی ریکی کے بعد جعلی کیچپ تیار کرنے پر ندیم شہید روڈ علی پارک میں واقع فیکٹری کو سیل کر دیا۔ کارروائی کے دوران ایک ہزار 300کلو ناقص کیچپ،400کلو پلپ،400کلو سٹارچ،بھاری مقدار میں کھلے رنگ اور کیمیکل تلف کر دیے گئے ۔فوڈ سیفٹی ٹیموں نے 3گیس سلنڈرز،2گرائنڈنگ مشینیں، 2برنر،2بڑے پین، 2ویٹ مشینیں،موٹر اورنیلے ڈرم ضبط کرلیے ۔