لاہور(اپنے رپورٹر سے ) محکمہ بلدیات نے برتھ ،ڈیتھ ،میرج اور طلاق سرٹیفکیٹس ڈرافٹ رولز تیار کرکے ڈرافٹ رولز منظوری کیلئے پنجاب حکومت کو ارسال کر دیئے ،پنجاب حکومت کی منظوری کے بعد نافذ العمل ہو ں گے ،برتھ ،ڈیتھ ،میرج اور طلاق سرٹیفکیٹس کاا ندراج سات سال تک ہوسکے گا ۔تفصیلات کے مطابق نارمل اندراج 60 روز سے بڑھا کر 90 روز کردیا گیا جبکہ لیٹ اندراج 91 یوم تا 7 سال تک ہوسکے گا،نارمل اور سات سال تک لیٹ اندراج کا اختیار سربراہ مقامی حکومتوں کے سربراہ کے پاس ہوگا،مطلوبہ سرٹیفکیٹ کے سات سال کے بعد عمر کے تعین کے لیے اندراج ایم ایس ٹی ایچ کیو یا ڈی ایچ کیو سے رجوع کرنا ہوگا،بیرون ممالک پیدا ہونے والے بچوں کا اندراج فارم ایس کے ذریعے اندراج آن لائن ہوسکے گا،جیل میں پیدا ہونے والے بچے کی رپورٹ متعلقہ جیل وارڈن کے ذریعے دی جائے گی،اموات کی رپورٹ کے اندراج کا دورانیہ 60 روز سے بڑھا کر 120 روز کردیاگیا ۔دریں اثنا بلدیہ آن لائن ایپ کو بھی آزمائشی بنیادوں پر شروع کر دیا گیا، اس کا لنک محکمہ بلدیات کی ویب سائٹ پر دیا گیا۔