فیصل آباد(وقائع نگارخصوصی) فیصل آباد کے لاکھوں مزدوروں اور بڑی صنعتوں کے مالکان کے لئے ایک اچھی خبرسامنے آئی ہے کہ حکومت پنجاب نے بڑی صنعتوں کے یونٹس کو کھولنے کی اجازت دے دی ہے اس حوالے سے نوٹی فیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے ۔ فیصل آبادکے 18بڑے صنعتی یونٹس کھلنے سے ایک لاکھ کے قریب محنت کشوں کو روزگارمل جائے گا ۔ جس کے مطابق ٹیکسٹائل ،سپورٹس گڈز، فارما سیوٹیکل ،سرجیکل آلات اورطبی آلات بنانے والی صنعتیں محدودملازمین اور حفاظتی انتظامات کے ساتھ کام شروع کرسکتی ہیں ۔اس کے علاوہ لیدرکارمنٹس،آٹوپارٹس،فروٹ وسبزی پیکنگ اور گوشت کے یونٹس بھی کھولے جاسکیں گے ۔نوٹی فکیشن کے مطابق صوبہ بھر میں ٹیکسٹائل کے 36،فارماسیوٹیکل کے 25،سپورٹس 10،سرجیکل 7،آٹوپارٹس کے تین اور فروٹ اور سبزیوں کے سات یونٹس کھولنے کی اجازت دی گئی ہے ۔حکومت کی طرف سے یہ اقدام لوگوں کی معاشی مشکلات کے پیش نظر کیا ہے تاہم ان تمام صنعتی مالکان کے لئے خصوصی ہدایت نامہ بھی جاری کیا گیا ہے ۔