لاہور(نمائندہ خصوصی سے )تمام تر کاوشوں کے باوجود پنجاب کو وفاقی حکومت سے 1کھرب 28ارب کے فنڈز نہ مل سکے ۔ذرائع کے مطابق صوبائی وزیر خزانہ نے وزیر اعظم عمران خان کو اسلام آباد جا کر صوبائی مالی معاملات پر بریفنگ دی جبکہ سیکرٹری خزانہ پنجاب نے بھی ایک سے زائد مواقع پر وزارت خزانہ حکومت پاکستان کو خطوط ارسال کئے ۔ تاہم پنجا ب حکومت کو وفاق کی طرف سے 1کھرب28ارب روے کے فنڈز نہ مل سکے ہیں۔ب حکومت ونیٹ ہائیڈل پرافٹ کی مدمیں40ارب روپے ،محکمہ خوراک پنجاب کوگندم کی مدمیں31ارب روپے ، ٹرانسپورٹ کی مدمیں5ارب روپے ،لیبرکی مدمیں5ارب روپے ،پنجاب ریونیواتھارٹی کوکراس ٹیکسزکی مد24ارب روپے ،لیڈی ہیلتھ ورکرز کے لئے ایریرزکی مدمیں13ارب روپے ،وفاقی حکومت کی گندم پرسبسڈی کی مدمیں10ارب روپے موصول نہیں ہوئے ۔ وفاقی حکومت سے ایک بڑی رقم نہ ملنے کے سبب صوبائی حکومت کی مالی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ۔