لاہور(نمائندہ خصوصی سے ) صوبہ بھر کے انتظامی افسروں کی 90روزہ کارکردگی رپورٹ تیار کرنے کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں ۔ڈیلیور نہ کر پانے والوں کو تبدیل کر دیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق چیف سیکرٹری پنجاب میجر (ر) اعظم سلیمان خان نے 27نومبر2019 کو اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد انتظامی سیکرٹریز، کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کانفرنس میں سول بیوروکریٹس پر واضح کیا کہ وہ ہر قسم کے خوف و خطے سے بالا تر ہو کر کام کریں اور اگر کسی فائل پر دستخط کرتے وقت انہیں گھبراہٹ محسوس ہو تو وہ فائل انہیں بھجوا دی جائے وہ خود اس فائل پر دستخط کر دیں گے ۔