لاہور(نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائی کورٹ نے حکومتی پالیسی کے تحت پنجاب یونیورسٹی کے لیکچرار کو ریگولر نہ کرنے کے خلاف درخواست وائس چانسلر یونیورسٹی کو بھجواتے قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کا حکم دیدیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عائشہ اے ملک نے توصیف احمد کی درخواست پر سماعت کی۔