لاہور(نمائندہ خصوصی سے )صوبائی وزیر خزانہ مخدوم ہاشم جواں بخت کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں محکمہ پولیس کی تنخواہوں اور دیگر الاؤنسز پر نظر ثانی کی ۔آئی جی نے پولیس کے روزانہ الاؤنس ،لااینڈآرڈر الاؤنس میں اضافہ کی سفارشات پیش کیں اور صوبائی وزیر کو بتایا کہ الاؤنسز میں گزشتہ 10سال میں کوئی اضافہ عمل میں نہیں لایا گیا جبکہ ذمہ داریوں میں کئی گنا اضافہ ہوا۔ صوبائی وزیر نے اجلاس کو صوبے کے اخراجات، موجودہ معاشی مشکلات اور محصولات کی صورتحال سے آ گاہ کرتے ہوئے روزانہ الاؤنس میں 2013کے مطابق 100فیصد اضافے کی منظوری دیتے ہوئے 80 فیصد اضافے کو آئندہ مالی سال کے آغاز اور 20کو مالی سال کے اختتام سے قابل عمل لانے کی یقین دہانی کروائی۔صوبائی وزراء نے آ ئی جی پنجاب کو لاء اینڈ آرڈر الاؤنس پر نظر ثانی کی بھی یقین دہانی کرائی۔