لاہور( سپیشل رپورٹر ) اچھرہ پولیس نے مارکیٹ میں دکان کی چھت پر شیشہ پارٹی میں چھاپہ مار کر9 ملزمان گرفتار کرلئے۔ شیشہ پینے کے ساتھ ساؤنڈ ایکٹ کی خلاف ورزی بھی ہو رہی تھی ملزمان سے بڑی مقدار میں شیشہ فلیورز اور ساؤنڈ سسٹم برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔