لاہور(اپنے رپورٹر سے ) پی ایچ اے کا موسم بہار میں بھرپور انداز میں شجرکاری مہم کا منصوبہ ، افسران کو ہدایات جاری کر دی گئیں۔ تمام متعلقہ افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ پودے لگانے کے لئے اراضی کی نشاندہی کی جائے ، اس کے علاوہ پھولوں کے بیڈ بنانے کا بھی انتظام کیا جائے ۔ واضح رہے کہ موسم بہار میں دو لاکھ سے زائد پو دے لگانے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے ۔