لاہور ،اسلام آباد (کر ائم ر پو رٹر ،92 نیوزرپورٹ،92نیوز )پی ٹی اے نے آن لائن قاتل گیم ’’پب جی‘‘ عارضی طورپرمعطل کر دی ، گیم کو عارضی طور پر پی ٹی اے کی جانب سے پلے سٹور پر بند کیا گیا ہے ۔ترجمان پی ٹی اے کے مطابق کتنی پابندی لگانی ہے ،حتمی فیصلہ مشاورت سے کیاجائے گا، آن لائن گیم پرمکمل پابندی نہیں لگارہے ،پب جی گیم کی وجہ گزشتہ ہفتے لاہورمیں2بچوں نے خودکشی کی تھی،پولیس نے یہ معاملہ پی ٹی اے کوبھیجاتھا اورکہاتھاکہ اس گیم پرمستقل پابندی لگادی جائے ۔ترجمان کے مطابق بچوں کے ورثاکی جانب سے لاہورہائی کورٹ سے رجوع کیاگیاتھا،آئی جی پولیس نے بھی پی ٹی اے کوپب جی گیم بندش سے متعلق لکھا، اس گیم کی وجہ سے ابتک پاکستان میں 3زندگیاں ختم ہوچکی ہیں۔لاہور پولیس نے یہ معاملہ ایف آئی اے کو بھی بھیجا تھا ۔