لاہور(پ ر) پی سی ایس آئی آر فیز ٹو میں فیملی پارک کا افتتاح بروز اتوار آج ہو گا جس کے مہمان خصوصی گلزار گجر ایم پی اے ، ایم پی اے امین چودھری اور حسن نثار ہونگے انتظامیہ کی طرف سے تنویر اظہر صدر، شاہد رسال جنرل سیکرٹری ،فنانس سیکرٹری شیخ سعید ہونگے ۔ فیملی پارک اے بلاک کو خوبصورت فواروں، نئے فٹ پاتھ، نئے بنچ، نئے جھولوں اور پرندوں کے پنجروں کے ساتھ مزین کیا گیا ہے ۔ یہ بچوں اور فیملی کیلئے ایک بہت خوبصورت اضافہ ہو گا۔سوسائٹی کے ممبران نے اتنظامیہ کمیٹی کے اس اقدام کو سراہا ہے کہ پہلے انہوں نے سنٹرل پارک، روز گارڈن، جیسمین پارک کو نئی شکل دی اور اب فیملی پارک کا کل سے افتتاح ہو رہا ہے ، اس موقع پر بچوں میں سو کے قریب خوبصورت پرندے بمعہ پنجرے مفت تقسیم کئے جائیں گے ، اس موقع پر شجر کاری کے لئے اہل محلہ سو کے قریب پودے بھی لگائیں گے ۔ اس موقع پر لیڈیزکمیٹی کی کوآرڈینیٹر فرحت شاہد، مریم ظفر، سارہ ظفر، فرح جمیل، ثمرہ آفتاب، عائشہ شاہد اور ناہید پرویز نے خواتین سے تلقین کی کہ وہ بھی اس خوشی کے موقع پر جوق در جوق فیملی پارک میں تشریف لائیں۔