لاہور(نامہ نگار)پی آئی اے نے کوالالمپور کے لئے پروازوں کا دوبارہ آغاز کر دیا۔پہلی پرواز PK894 تین سو سے زائد مسافروں کولے کر گزشتہ صبح اسلام آباد سے روانہ ہوئی۔اسلام آباد سے کوالالمپور کے ہفتہ وار دو پروازیں بروز سوموار اور جمعہ کو روانہ ہوں گی۔ کوالالمپور کے لئے 8 ماہ کے بعد پروازیں دوبارہ شروع کی گئی ہیں۔ترجمان کے مطابق فضائی حدود کی بندش کے باعث پروازیں معطل کی گئی تھیں۔پروازوں کے دوبارہ شروع کرنے پر کاروباری حلقوں اور ملائیشیا میں مقیم پاکستانیوں نے خیر مقدم کیا ہے ۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر پی آئی اے ایئر مارشل ارشد ملک نے کہا کہ کاروباری ضرورت کو مد نظر رکھتے ہوئے کوالالمپور کے لئے پروازوں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا۔