لاہور(وقائع نگار)پاکستان تحریک انصاف کے سینئرنائب صدر ارشد داد کی پنجاب سیکرٹریٹ آمد اور سیکرٹریٹ کا دورہ کیا، اپنے دورے کے موقع پر پی ٹی آئی پنجاب کے صدر اعجازاحمدچودھری، جنرل سیکرٹری شعیب صدیقی، سینئر نائب صدر پنجاب اعجازمنہاس، نائب صدر شبیرسیال، ڈپٹی جنرل سیکرٹری ندیم قادر بھنڈر اور سیکرٹری اطلاعات عثمان سعید بسراء سے ملاقات کی، پارٹی کی تنظیم سازی، ملک کی موجودہ صورتحال اور آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔