لاہور(کامرس ڈیسک) ہنڈائی نشاط موٹر (پرائیو یٹ )لمیٹڈ نے مقامی طور پر اسمبل ہونیوالی ہنڈائی پورٹر H-100 پک اپ کی فراہمی شروع کردی ہے ، گاڑی کی بکنگ کا اعلان 3 دسمبر 2019 کو کیا گیا تھا۔مقامی طور پر اسمبل ہونیوالی پہلی گاڑی کو 13 جنوری 2020 کو ایک مقامی ڈیلرشپ میں منعقدہ ایک تقریب میں اپنے گاہک کو پیش کیا گیا۔ Tatsuya Sato - COO-HNMPL، Masuda Junya - EVP Marketing & Sales اور عباد جمال - جی ایم مارکیٹنگ اینڈ سیلزنے پہلے کسٹمر کو گاڑی کی اعزازی چابی پیش کی۔اس موقع پر ہنڈائی موٹر کمپنی کوریا اور ہنڈائی نشاط موٹر کے سینئر عہدیدار بھی موجود تھے ۔ ہنڈائی پورٹرH-100 ، ہنڈائی برانڈ پورٹ فولیو میں ایک مشہور پراڈکٹ ہے ۔ اس کا پچھلا ماڈل ہنڈائی شہزور کے نام سے جانا جاتا ہے جس کی ہمیشہ ہی مانگ زیادہ رہتی ہے ۔ یہ ایک تین ٹن پے لوڈ کی گنجائش والی تین سیٹر لائٹ کمرشل وہیکل ہے ۔ پک اپ اپ گریڈ طاقتور نیو 2.6L ڈیزل یورو II انجن کے ساتھ 5 اسپیڈ دستی ٹرانسمیشن کے ذریعہ تقویت یافتہ ہے ۔