مکرمی ! گزشتہ چند ماہ کی مہنگائی کی وجہ سے کئی داروں نے اپنے ملازمین کو نوکریوں سے نکال دیا یا پھر ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی کی ہے۔ مگر اس مشکل وقت میں ایچ بی ایل کی جانب سے اپنے ملازمین کے لئے آسانیاں فراہم کرنے کے لئے ایک زبردست پالیسی کا اعلان کیا گیا ہے۔ جون کے بجٹ میں بینکنگ سیکڑ پر بھاری ٹیکس عائد کیے جانے کے باوجود ایچ بی ایل اپنے ملازمین کے مہنگائی کا مقابلہ کرنے میں مدد فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ ایچ بی ایل کی اس پالیسی میں عبوری ایڈہاک کا اعلان کیا گیا ، جو مالی امداد پر مشتمل ہے اس میں دو قسطوں میں سینئر مینیجر اور اس سے نیچے کی سطح پر 1500 ملازمین کو ادا کی جائے گی۔ اس کے علاوہ پیڑول کی قیمتوں میں بڑھتا ہوا اضافہ دیکھ کر انہوں نے اپنے ملازمین کے لیے سفری ادائیگی کی پالیسی پر نظر ثانی کیا ہے۔ یہ پالیسی عملے کے سفر کے اخراجات کو کم کرنے اور الیکڑک موٹر بائیکس کے استعمال کی حوصلہ افزائی کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ مزید برآں ایچ-بی-ایل نے اپنے ملازمین کے لیے اسٹاف ٹرانسپورٹ لون پالیسی بھی نافذ کی ہے۔ جس طرح ایچ بی ایل نے اپنے ملازمین کا سہارا بننے کے لیے یہ تمام تر اقدامات اٹھائے اسی طرح دیگر صنعتوں اور اداروں کو بھی اپنے ملازمین کیلئے اس طرح کی آسانیاں فراہم کرنی چاہئیں۔ (مسکان فاطمہ ،کراچی)