لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے )ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی عرفان میمن کی خصوصی ہدایت پر صوبہ بھر میں اچار اور مربہ جات تیار کرنے والے یونٹس کی چیکنگ کی گئی۔مضر صحت اجزا کے استعمال اور صفائی کے ناقص انتظامات پر 2یونٹس سیل اور 5 کوبھاری جرمانے عائد کیے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیموں نے اچار اور مربہ جات تیار کرنے والے 73 یونٹس کی چیکنگ کے دوران ناقص انتظامات پر 2 کو سیل کردیا۔لاہور زون میں 14، راولپنڈی 16، ملتان 16 اور مظفر گڑھ زون میں 3 یونٹس کو چیک کیا گیا۔شیخوپورہ میں کارروائی کے دوران فوڈیونٹ جبکہ ملتان میں مربہ یونٹ کوسربمہرکیا گیا۔ حشرات کی موجودگی پر5یونٹس کو جرمانے عائدجبکہ معمولی نقائص پر 58 کو اصلاحی نوٹسزجاری کیے گئے ۔فوڈ سیفٹی ٹیموں کی صوبہ بھر میں چیکنگ کے دوران 15یونٹس بند پائے گئے ۔مجموعی طور پر کی گئی کارروائیوں میں کل 4 ہزار کلو ناقص مربہ، اچاراور 5 ہزار کلو خام مال برآمد کر کے تلف کر دیا ۔اس حوالے سے ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ گلے سڑے پھلوں کومضر صحت کیمیکلز لگا کر مربہ اور اچار تیار کرنے پر یونٹس کو سیل کیا ۔