چاغی(صباح نیوز) چاغی کے علاقے پدگ میں ایران سے کوئٹہ آنے والی مال گاڑی کی 9 بوگیاں ٹریک سے اترگئیں۔ریلوے حکام کے مطابق مال گاڑی کی بوگیاں ٹریک سے اتر جانے کے باعث ایران سے کوئٹہ ریل ٹریفک معطل ہوگئی، مال گاڑی ایران سے سامان لے کر کوئٹہ آ رہی تھی۔ریلوے حکام کے مطابق چاغی کے علاقے میں متاثرہ ریلوے ٹریک کی بحالی کا کام شروع کر دیا گیا اور ٹریک کی بحالی میں 2 روز لگ سکتے ہیں ۔