کوئٹہ(این این آئی)ایران کی جانب سے فائر کئے جانیوالے 4 مارٹر گولے پاکستانی حدود میں چاغی کے علاقہ میں گر کر زور دار دھماکوں سے پھٹ گئے ، تا ہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔اطلاعات کے مطابق 2 مارٹر گولوں کی زد میں آنیوالے کھجور کے درخت جل گئے ۔واقعہ کے نتیجہ میں مقامی لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔