اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) صدر ڈاکٹر عارف علوی نے چینی صدر ژی جن پنگ کو مبارکباد دی ہے ۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے چینی صدر کو اپنے ٹویٹ میں مبارکباد پیش کی۔ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ یہ مبارکباد انہیں ایک طویل بندش کے بعد شہر ووہان کھولنے پر پیش کرتا ہوں۔چین نے دنیا کو کووڈ-19 وائرس کے پھیلاؤ کو محدود کرنے کا طریقہ بتایا۔چین نے کووڈ 19 وائرس کے خلاف بڑے عزم کے ساتھ جستجو کی۔صدر مملکت نے اپنا ٹویٹ پیغام انگریزی اور چینی دونوں زبانوں میں کیا۔دریں اثناصدر عارف علوی نے سکواش کے لیجنڈ کھلاڑی اعظم خان کی وفات پر اظہار افسوس کیا ۔