لاہور (سپیشل رپورٹر )ستوکتلہ پولیس نے چوری اور فریب دہی کے مقدمات میں مفروراشتہاریوں کو گرفتار کر لیا،پولیس کے مطابق چوری کے مقدمہ میں مفرور اشتہاری شفیق اور ریاض کو گرفتار کر لیا،ملزمان دو سال سے مناواں پولیس کو مطلوب تھے ، فریب دہی کے مقدمے میں عرصہ دو سال سے مفرور ماجد کو گرفتار کر لیا،ملزم سبزہ زار پولیس کو مطلوب تھا،جبکہ چوری کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری اعظم کو گرفتار کر لیا،اشتہاری 3 سال سے سمن آباد پولیس کو مطلوب تھا،دھوکہ دہی کے مقدمہ میں اشتہاری ملزم آصف کو گرفتار کر لیا،ملزم ایک سال سے اقبال ٹاؤن پولیس کو مطلوب تھا۔