کراچی (کلچرل رپورٹر) علامہ اقبال ڈے پر خصوصی پرگرام بعنوان ً علامہ اقبال میرے رہنما ً پی ٹی وی کراچی مرکز سے مہرین تسلیم پیش کرینگی۔ پروگرام کی تحریر و تحقیق صفیہ ملک کی ہے جبکہ شرکاؤں میں پروفیسر سحر انصاری، ڈاکٹر شکیل احمد فاروقی، ڈاکٹر نسرین ، ڈاکٹر ثمر سلطانہ، ڈاکٹرتظیم الفردوس اور عنبرین حسیب عنبر شامل ہیں۔ علامہ اقبال کی شاعری ہر دور اور ہر عمر کے افراد کیلئے ایک فلسفہ پیش کرتی ہے ، نئی نسل کو کلام اقبال اور افکار سے روشناس کرنا بے ضروری ہے اور موجودہ دور کا تقاضا بھی ہے ۔ اسی حوالے سے مرتب کیا گیا اس پروگرام میں ملک کے نامور ماہرین، نقاد اور شعبہ ابلاغ عامہ سے متعلق شخصیات علامہ اقبال کے فکری نظریئے کو بیان کرینگے ۔