لاہور (خصوصی رپورٹ) چیف سیکرٹری پنجاب سے شوگر ملز ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی جس میں طے پایا کہ صارفین کیلئے چینی کی قیمت میں اعتدال لایا جائیگا اور حکومت کی ہدایات پر عملدرآمد کرایا جائیگا۔ چیف سیکرٹری کی ہدایات کے مطابق کابینہ کمیٹی چینی کی قیمت کے معاملے کا جائزہ لے کر مناسب نرخ کا تعین کرے گی ۔ملاقات کے دوران شوگر ملز ایسوسی ایشن کے وفدنے حکومت کے ساتھ تعاون کی مکمل یقین دہانی کرائی۔