لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) دفاعی تجزیہ کار جنرل ریٹائرڈ نعیم خالد لودھی نے کہاکہ چینی صدر کا دورہ کشمیر، افغانستان اورایران اورپاکستان کے حوالے سے معاملات کو ڈسکس کیاجائے گا۔ پروگرام ہارڈ ٹاک پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کشمیر پر پاکستان اور چین کیا موقف اختیار کرینگے اس پر بھی تفصیل کے ساتھ بات کی جائے گی۔ پاکستان میں چین کے سفیر نے ایک ویبینار میں چینی صدر کے دورہ پاکستان کے با رے میں عندیہ دیا تھاکہ چینی صدر کا رواں سال کے آخر میں پاکستان کا دورہ ہوگا ۔میرا خیال ہے کہ چین اور بھارت کے درمیان اگر معاملات مل بیٹھ کر حل ہوجائیں تو ہمیں بھی فائدہ ہوگا۔پاکستان کے سابق سیکرٹری خارجہ نجم الدین شیخ نے کہا کہ بھارت نے چین کی 59ویب سائٹس کو بند کردیا ہے لیکن ان دونوں ممالک کی تجارت میں کوئی فرق نہیں آیا ہے ، ابھی تک چیزیں نہیں بدلی ہیں لیکن مودی بدلنا چاہتا ہے لیکن اس پر بھارتی وزارت خارجہ میں کچھ جھجک ہے ۔جو بائیڈن امریکی سیاستدانوں میں ایک ایسا سیاستدان ہے جن کا پا کستان کے ساتھ تعلق رہا ہے وہ پا کستان آچکے ہیں ۔ماہر بین الاقوامی امور نجم الثاقب نے کہا کہ وقت نے یہ ثابت کیا ہے کہ چین اورپا کستان حقیقتاً دوست اور مشکل میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہیں یہ سٹریٹجک پارٹنر ہیں،ہماری تاریخ میں پہلی بارہے کہ کوئی چینی صدر اپنے عہدہ صدارت میں دوسری با ر پاکستان آرہے ہیں۔ خطے کے حالات میں بدلتی صورتحال کے باعث چینی صدر کا دورہ پاکستان ایک تا ریخی دورہ ہے ۔