اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک،92نیوزرپورٹ) چین کے صدر شی جن پنگ جلد پاکستان کا دورہ کرینگے ۔ سفا رتی ذرائع کے مطابق چینی صد رکے دورے کی تاریخ کا تعین کیاجارہا ہے ،کورونا کے تناظر میں چینی صدر پاکستان کادورہ کرنیوالے پہلے غیرملکی سربراہ ہونگے ۔ ذرائع کے مطابق چینی صدر کے دورے میں سی پیک کیلئے مزیدسرمایہ کاری کے نئے منصوبوں کا اعلان کیاجائیگا، چینی صدر کا پاکستانی پارلیمنٹ سے خطاب بھی متوقع ہے ۔ اس حوالے سے بتایا گیا کہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی 21 اگست کو دو روزہ دورے پر چین جائیں گے جس میں خطے کی صورتحال پر مشاورت کی جائیگی۔