لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے )وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا چھوٹے کاروباری افراد کے لیے بڑا قدم،چھوٹے پیمانے پر خوراک کا کاروبار کرنے والوں کے لیے فوڈ اتھارٹی ٹریننگ فیس ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے چھٹی کے روز ٹریننگ سکول انتظامیہ کے ساتھ اجلاس میں فیصلہ کیا۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوانہ کا کہنا تھا کہ تنور، ریڑی بان، ڈھابوں سمیت چوٹی جگہوں پر کام کرنے والوں کو فوڈ اتھارٹی سکول مفت ٹریننگ دے گا۔چھوٹے کاروبار کے لیے فی کس 1160 روپے فیس وصول کی جاتی تھی۔چھوٹے دوکانداروں کے لیے مفت ٹریننگ دینے کا مقصد ان کو مالی پریشانی سے بجانا ہے ۔ٹریننگ کا مقصد پرسنل ہائجین، محفوظ خوراک کی تیاری اور حفظان صحت قوانین کی مکمل آگاہی دینا ہے ۔پنجاب فوڈ اتھارٹی کے قیام کا مقصدخوراک کے کاروبار کی اصلاح کرنا ہے ۔