لاہور(کلچرل رپورٹر،نامہ نگار خصوصی )متنازعہ ٹک ٹاک گرل حریم شاہ کی ایک اور ویڈیو منظر عام پر آگئی۔اس بار وہ ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار کے ساتھ جلوہ گر ہوئی ہیں۔ویڈیو میں حریم شاہ اور فاروق ستار ایک دوسرے کے ساتھ بیٹھ کے تصاویر بنواتے نظر آرہے ہیں۔فاروق ستار انتہائی شرمیلے انداز میں ہاتھ باندھے کھڑے ہیں جبکہ حریم شاہ پراعتماد اور ہنستی ہوئی نظر آرہی ہیں، سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد صارفین تنقید اور دلچسپ تبصرے کررہے ۔ دریں اثناسیشن کورٹ میں ایڈیشنل سیشن جج عامر حبیب نے حریم شاہ اور صندل خٹک کے خلاف عدالتی احکامات کے باوجود مقدمہ درج نہ کرنے پر توہین عدالت کی درخواست پر سماعت 4اگست تک ملتوی کرتے ہوئے فریقین کے وکلا کو بحث کیلئے طلب کر لیا۔