لاہور(جنرل رپورٹر) صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدکی زیر صدارت محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیراینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں اہم اجلاس منعقد ہوا، صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے اجلاس کے دوران گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال شاہدرہ میں آنے والے مریضوں کے علاج، ادویات، صفائی ستھرائی،ڈاکٹرزکی حاضری ودیگرانتظامی معاملات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ سپیشل سیکرٹری سلوت سعیداور ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹرآصف طفیل نے صوبا ئی وزیر صحت کو گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال شاہدرہ میں موجودطبی سہولیات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکا اظہارخیال کرتے افسران کے اچانک دورہ کے دوران ایم ایس کا غائب ہونا انتہائی تشویش ناک ہے ۔ ناقص کارکردگی کی بنیادپرسابق ایم ایس کے خلاف محکمانہ ایکشن لیاگیا۔ آئندہ تمام ہسپتالوں میں ڈاکٹرز کی حاضری اور مریضوں کے علاج کیلئے طبی سہولیات کی فراہمی کوسختی سے مانیٹرکیاجائیگا۔