کراچی (عمران شیخ) ’’سٹائل رن وے ‘‘سیزن 11 میں فنکاروں کے جلوے ، ریمپ پر ’یوم پاکستان‘ کے حوالے سے فنکاروں کی پاکستانی پرچم کے ساتھ کیٹ واک، گلوکار کامران جعفری کا عابدہ پروین کو ٹریبوٹ، اداکارہ سوزین فاطمہ اور کنور ارسلان کی کیٹ واک توجہ کا مرکز بن گئی۔اداکارہ انعم تنویر، رمشا سومرو نے خصوصی کیٹ واک کی۔شو میں فیشن ماڈلز نے ریمپ پر پاکستانی جھنڈے کے ساتھ قومی ترانہ پڑھا۔ آرگنائزر ضیا ظفر کا گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ 11ویں سیزن کو یوم پاکستان کے نام پر کیا تھا اور ہماری کوشش ہوتی ہے کہ صرف اپنی ہی ثقافت کو پروموٹ کریں ۔ اس بار سات فیشن ڈیزائنرز نے اپنے ملبوسات پیش کئے جن میں الماس حمیرانی ،گڈگائیز بائے نوید احمد،تحسین تسنیم، دولہا جی بائے جہانزیب عظیمی، جل پری بائے حمزہ چوہدری،یاسر مرزایانو اور حسن سید شامل تھے جبکہ بیک پر سٹیج ماہ روز گروپ نے اپنی ذمہ داریاں سنبھالی۔ اس بارہم نے صرف پاکستانی فیشن ڈیزائنرز کو اپنا پلیٹ فارم مہیا کیا، اگلے سیزن میں دیگر ممالک کے فیشن ڈیزائنرز کو بھی شامل کریں گے ۔