لاہور(اپنے رپورٹر سے )عدالتی حکم پر میٹروپولیٹن کارپوریشن کی مال روڈ، ہال روڈ اور میکلورڈ روڈ پر بڑی کارروائی، تجاوزات مافیا کی جانب سے شدید مزاحمت اور ہاتھا پائی کی گئی۔تفصیلات کے مطابق میٹروپولیٹن کارپوریشن کے اینٹی انکروچمنٹ سکواڈ نے مال روڈ، ہال روڈ اور میکلورڈ روڈ پر چڑھائی کی تو تجاوزات مافیا کی جانب سے شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔ تجاوزات مافیا اور ایم سی ایل اہلکاروں کے مابین ہاتھا پائی کے باوجود دکانوں کے باہر پختہ تھڑے مسمار کردیئے گئے ۔چیف کارپوریشن آفیسر اور میٹروپولیٹن آفیسر ریگولیشن ون کی نگرانی میں تجاوزات کے دو ٹرک سامان قبضے میں لیا گیا۔ مزاحمت کی وجہ سے قبضہ میں لیا گیا سامان ضبط کیا جائے گا۔