لاہور( این این آئی )چیئرمین ٹائون شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن عظم چوہدری نے وزیراعظم کا کارپوریٹ ری اسٹرکچرنگ کمپنی کے قیام کے فیصلہ کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس اقدام سے معاشی شرح نمو میں اضافہ ہوگا ،چھوٹے اور درمیانی صنعتوں کے فروغ کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دو ر کرنے سے صنعتی شعبہ ترقی کرے گا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینئر وائس چیئرمین وسیم چاولہ، وائس چیئرمین انجینئر خرم کے ساتھ ٹائون شپ انڈسٹریز کے صنعتکاروں کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اعظم چوہدری نے کہا کہ معاشی نظام کے استحکام سے روزگار کے مواقع دستیاب ہونگے اور سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا جس سے ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا اور ملک بھر میں نئی انڈسٹریز کے قیام سے روزگار کے مزید مواقع دستیاب ہونے کے ساتھ ساتھ ملکی برآمدات میں اضافہ ہوگا ،اس اقدام سے مقامی صنعتوں کو فروغ ملے گا ۔