لاہور (کامرس رپورٹر )ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے کہا ہے کہ کاشتکار کپاس کی کاشت کیلئے زرخیز میرا زمین کا انتخاب کریں۔زمین کی تیاری اس طرح کی جائے کہ کھیت ہموار،زمین نرم اور بھربھری ہو۔کپاس کی بی ٹی اقسام آئی یو بی13،ایف ایچ142،ایم این ایچ886،نیاب 878،بی ایس15 اور نان بی ٹی اقسام نیاب کرن یکم اپریل کے بعد کاشت کریں۔کاشتکار کپاس کی دوسری منظور شدہ بی ٹی اقسام کا انتخاب اپنے علاقے ،زمین کی قسم،پانی کی دستیابی اور محکمہ زراعت(توسیع) کے مقامی عملے کے مشورہ سے کریں۔بی ٹی اقسام کے ساتھ 10 فیصد رقبہ نان بی ٹی اقسام بھی کاشت کریں تاکہ حملہ آور سنڈیوں میں بی ٹی اقسام کے خلاف قوتِ مدافعت پیدا ہو سکے ۔