کراچی ( سٹاف رپورٹر )نیب کراچی کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں سابق وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ کامران مائیکل سمیت تین ملزمان کیخلاف ضمنی ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دے دی ۔ ترجمان نیب کے مطابق ملزمان پر الزام ہے کہ انھوں نے کراچی پورٹ ٹرسٹ آفیسرز کو آپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کے تین کمرشل پلاٹ غیر قانونی طور پر الاٹ کیے اور اس مد میں ملزمان نے گیارہ کروڑ روپے رشوت وصول کی تھی ۔