لاہور(کلچرل رپورٹر)معروف اداکارہ کبریٰ خان کی بہن کے ولیمے میں لی گئیں تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔انسٹاگرام پر کبریٰ خان نے ’ ’بہن کا ولیمہ‘‘ کے کیپشن سے مختلف پوز دیتے ہوئے 4 تصویریں شیئر کیں۔پرستار گولڈن رنگ کے لہنگے میں ملبوس کبریٰ خان کو ان کے کردار ’حسن جہاں‘ سے منسوب کر رہے ہیں۔