مکرمی ! کرونا کی وبا کے با عث آج دنیا کی سات ارب آباد ی کرونا کے خوف میں مبتلا اور اس عفریتکے خلاف جنگ میں مصروف ہے، لیکن افسوس پاکستان میں کرونا عذاب پر بھی سیاست چمکائی جارہی ہے، کرونا وبا کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کی جارہی ہے جب دنیا خوف میں مبتلا ہے ٹرمپ اور بڑی بڑی یورپی طاقتیںبے بس ہیں، امام کعبہ رو رہے ہیں لیکن پاکستان کے چند نام نہاد جرنلسٹ اور سیاستدان عمران خان کو نیچا دکھانے میں لگے ہیں، وہی ذخیرہ اندوزی، وہی ریاکاری جاری ہے، بہت سے نسل پرستی کو پروان چڑھارہے ہیں تو بہت سے جھوٹ کو سچ اور سچ کو جھوٹ کرنے پہ تْلے ہیں جوکہ اللہ کے عذاب کو دعوت دینے کے مترادف ہے، ایسے وقت میں جب عذاب الٰہی سروں پہ منڈلا رہا ہے تو بحیثیت مجموعی ہمیں چاہئے کہ گڑگڑا کر خدا منالیں ورنہ لینے کے دینے پڑینگے۔ ( انشال رائو اسلام آباد)