کراچی(خصوصی رپورٹ)بحریہ ٹائون کراچی میں میگا شاپنگ مال اور دبئی گارڈن پارک کی طرز پرگلو پارک بنانے کا اعلان کر دیا گیاہے ۔یہ ایک پریمیئم شاپنگ مال ہوگاجہاں ہر قسم کے مقامی اور بین الاقوامی برانڈز موجود ہونگے ہر طرح کی تفریح کے لیے گیمزایریاء ،میوزکایریاء اور کھانے کے مشہور نیشنل اور انٹر نیشنل ریسٹورنٹ اور کیفے بھی اس میں شامل ہیں۔دبئی میںگلو گارڈن کی طرز پر بنایا گیا یہ پاکستان کا پہلا گلو پارک ہے جو اسلام آبادکے بعد کراچی میں بھی بننے جا رہا ہے ۔ یہ شاپنگ مال اور پارک بحریہ ٹائون کے رہائشیوں اور گردو نواح کے لوگوں کے لیے ایک دلچسپ تفریحی مقام ہوگا اور کراچی کے لوگوں کے لیے سیاحت کا مرکز بنے گا۔ یہ روشنیوں سے جگمگاتہ ایک خوبصورت پارک ہے جہاں بہت سے سمندری جانور اور سمندری پودوں کے روشن شاہکار پرکشش مقامات پر رکھے جائیں گے ۔جو بڑوں کے ساتھ بچوں کی دلچسپی کا مرکز بنیں گے اوراس پارک کی خوبصورتی میں چار چاند لگا دیں گے ۔بحریہ ٹا ئون کراچی میں عالمی معیار کی دلچسپی اور تقریح کے مراکز موجود ہی جس میں قابلِ ذکر بحریہ ڈانسنگ فائونٹین، ڈینزو، کارنیول، بحریہ ایڈوینچر لینڈ تھیم پارک،آئفل ٹاور شامل ہیں اور بہت جلد پاکستان کا سب سے بڑا کرکٹ سٹیڈیم اور دنیا کی تیسری بڑی مسجد بھی مکمل کر لی جائے گی ۔یہ تمام مراکز پاکستان کی سیاحتی اور تقریحی صنعت کی ترقی میں قابلِ قدر کردار ادا کر رہے ہیں۔