کراچی (سٹاف رپورٹر) آزادی مارچ کو روکنے کیلئے تحریک انصاف کے اراکین اور کارکنان بھی میدان میں آگئے اور اس سلسلہ میں جوڈو کراٹے کی مشقیں شروع کردی ہیں۔بتایا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر نے اسی حوالے سے خود یھی جوڈو کراٹے کی پریکٹس کی اور کارکنان کی تیاری کا جائزہ بھی لیا۔ راجہ اظہر نے کہا کہ آزادی مارچ کو ناکام بنانے کیلئے ساتھیوں کے ہمراہ جوڈو کراٹے سے مولانا فضل الرحمٰن کی فورس کا ڈٹ کر مقابلہ کرینگے ، مولانا کی فورس کو جواب دینا ضروری ہے ، ہم مسلح نہیں، یہ مشقیں سیلف ڈیفنس کیلئے کررہے ہیں۔