کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ نے کراچی کی دہلی کالونی میں 70 گزپر11 منزلہ عمارت کی تعمیر کیخلاف دائردرخواست پر کنٹونمنٹ بورڈ کو7 مارچ تک جواب جمع کرانیکا حکم دیدیا ہے ۔غیرقانونی تعمیرات پرایس بی سی اے سے بھی رپورٹ طلب کرلی گئی ہے ۔دوران سماعت جسٹس حسن اظہررضوی نے ریمارکس دیئے کہ دہلی کالونی اورپنجاب کالونی میں گیارہ گیارہ منزلہ عمارتیں کبوترکے دڑبوں جیسی بنی ہیں، ویسے توکسی گھرکے سامنے بجری کا ٹرک بھی آجائے توکنٹونمنٹ بورڈکے انسپکٹرپہنچ جاتے ہیں غیرقانونی 11 منزلہ عمارت بن گئی اور بورڈوالے سورہے تھے ۔وکیل کنٹونمنٹ بورڈ نے بتایا کہ یہ ہماری نہیں سندھ حکومت کی ذمہ داری تھی،علاقہ کچی آبادی میں آتا ہے ،عدالت نے استفسارکیا کہ بلڈنگ پلان کی منظوری کس نے دی؟ایک دوسرے پرٹوپی ڈالتے رہیں کام کوئی نہیں کریگا۔